کیچ میں فورسز چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

103

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نا معلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے ضلع کیچ میں دشت کے علاقے پنسن میں پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر رائفل اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔