پنجاب : لاہور میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

308

پنجاب کے شہر لاہور کے مصروف اور گنجان آباد علاقے ٹاون شپ میں ہونے والے دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ لاہور شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقے ٹاون شپ میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ علاقے میں واقع ایک بیکری میں ہوا جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔