مستونگ: گیس پریشر میں کمی، خواتین و بچوں کا احتجاجی دھرنا

258

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گیس پریشر میں کمی کے خلاف خواتین و بچوں نے احتجاجا دھرنا دیکر روڈ کو بند کردیا۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق مستونگ کے علاقے کانک میں خواتین و بچوں سمیت علاقہ مکینوں نے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دے دیا جس کے باعث آر سی ڈی شاہراہ پر ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

خیال رہے موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی ہے۔

کانک احتجاج کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، آخری اطلاعات تک ضلعی انتظامیہ کے کسی نمائندے نے مظاہرین سے ملاقات نہیں کی۔

خیال رہے گیس پریشر میں کمی کیخلاف گذشہ مہینے کوئٹہ میں سریاب روڈ اور گائی خان چوک پر خواتین و بچوں نے مختلف اوقات میں احتجاج کیا تھا جبکہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میںں بھی گیس پریشر میں کمی پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔