شہید سر زاہد آسکانی کا تعلیمی فکر و فلسفہ آج بھی زندہ ہیں – ایم ایس اے

476
مکران سوشل ایکٹیوسٹس (ایم ایس اے) کے ترجمان نے اپنے بیان میں بلوچستان کے معروف تعلیمی شخصیت، دی اوئیسز اسکول کے بانی و استاد شہید سر زاہد آسکانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 دسمبر 2014 بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اسی دن شہید زاہد آسکانی کو قتل کردیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہید زاہد آسکانی مکران سمیت بلوچستان کے ان استادوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کی۔ شہید آسکانی اپنے آپ میں ادارے کی مانند تھے جنہوں نے مکران میں جدید تعلیم کا بیج بویا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ زاہد آسکانی کا تعلیمی فکر و فلسفہ آج بھی زندہ ہیں ان کی تعلیم کے میدان میں کنٹربیوشن قابل داد ہے جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم، شعور و آگاہی کی چراغ جلانے میں وقف کررکھی تھی۔ شہید زاہد آسکانی جیسے تعلیم دوست، انسانیت دوست اور وژنری استادوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
مکران سوشل ایکٹیوسٹس مستقبل قریب میں شہید زاہد آسکانی ایوارڈ کا اعلان کریگی جس کو مکران کے صلاحیت یافتہ نوجوانوں کو ان کی حوصلہ افزائی کیلئے دیا جائے گا۔