سبی اور گرد و نواح میں زلزلہ

112

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز سبی سے 65 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا

بلوچستان کے علاقے سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے خوفزدہ لوگ گھروں، دکانوں اور دفاترز سے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔

مرکز زلزلہ پیماء کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکزسبی سے 65 کلومیٹر شمال جنوب میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ زلزلہ زدہ علاقوں میں تاحال کسی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔