دکی سے لاش برآمد

97

مقامی انتظامیہ کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی سے کئی روز پرانی ایک لاش کوئلہ کان کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا اور کہا کہ لاش شناخت کے قابل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں ایسے مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جو کہ ناقابل شناخت ہونے کے سبب لاوارث قرار دے کر ایدھی سروس کے رضا کاروں نے انھیں کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں دفن کر دیا ہے ۔

بلوچستان کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ناقابل شناخت لاشوں کو لاوارث قرار دے کر دفنانے پہ تشویش کا بھی اظہار کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ ناقابل شناخت لاشیں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے بلوچوں کی ہوسکتی ہے جنہیں اذیت خانوں میں تشدد کے قتل کرکے ان کی لاشوں کو ویرانوں میں پھینک دیا جاتا ہے ۔