بلوچستان: زیر حراست لیویز اہلکاروں کو یو بی اے نے رہا کردیئے

358

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے زیر حراست چار لیویز اہلکاروں کو رہا کردیا۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈھاڈر کے علاقے سنی شوران میں ریاستی مشینری پر حملے کے بعد سرمچار اپنی منزل کی جانب جارہے تھے کہ پولیس اور لیویز اہلکاروں نے ان کا پیچھا کرکے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن سرمچاروں کی بہترین جنگی حکمت عملی کی وجہ سے اہلکار خود نرغے میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار مارا گیا جبکہ باقی چار اہلکاروں نے سرمچاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

خیال رہے مذکورہ لیویز اہلکاروں کو دس روز قبل مسلح افراد نے حراست میں لیا جن کی رہائی آواران سے گرفتار خواتین کے رہائی سے مشروط کی گئی جن گذشتہ دنوں رہا کردیا گیا۔

یو بی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم نے شیرزال بلوچ خواتین کی رہائی سے ان لیویز اہلکاروں کی رہائی مشروط کی تھی جس کے تحت تنظیم لیویز اہلکاروں رہا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس دوران انتہائی باریکی سے سرکار، بلوچ عوام، بلوچ سیاسی کارکنان اور بلوچ انٹیلیجینشیاں کے ردعمل کا مطالعہ کیا تاکہ مستقبل میں بہترین جنگی حکمت عملی کے ساتھ قومی آزادی کے جدوجہد میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یو بی اے ایک مرتبہ پھر دستہ بستہ بلوچ قوم کے بہن بھائیوں سے اپیل کرتی ہے کہ اگر اس جہد میں ہمارے ساتھ نہیں آسکتے ہیں تو برائے کرم ہمارے مدِمقابل نہ آئیں اور بلوچ کش پالیسیوں کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اہلکاروں کے اسلحہ وغیرہ قبضے میں لیکر انہیں رہا کرتے ہیں۔