انیتہ جلیل نے معروف اداکار کیخلاف ایف آئی آر درج کردی 

1315

بلوچستان کی پہلی وی لاگر انیتہ جلیل نے بلوچی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کے خلاف حراسانی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرادی۔

انیتہ جلیل نے گذشہ دنوں خودکشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں اس کی تصدیق کی۔

انیتہ جلیل کا تعلق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ہے جبکہ وہ بلوچستان کی واحد یوٹیوبر لڑکی کے طور جانی جاتی ہے، اس علاوہ وہ اداکاری اور آرٹس میں دلچسپی رکھتی ہے۔

انیتہ جلیل کی خودکشی کی بات جمعرات کے روز منظر عام پر آئی جس کی تصدیق انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام چینل پر کی۔

گوادر تھانے میں انیتہ جلیل کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ بلوچی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سرفراز محمد اور بلوچ حسین نے ایک نامعلوم الاسم خاتون کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس کر ان سے بدکلامی کی اور انہیں حراساں کیا گیا۔

ایف آئی آر میں انیتہ جلیل کا مزید کہا گیا ہے کہ اداکار سرفراز اور بلوچ نشے میں دھت تھے اوروہ گھر میں آتے ہی مجھے گالیاں دینے لگے جبکہ سرفراز بار بار میرا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرتا رہا جس کے باعث میں اپنی نے جان بچانے کیلئے گھر کے کمرے میں جانا چاہا لیکن سرفراز باز نہیں آیا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ گھر میں موجود دیگر افراد نے سرفراز محمد، بلوچ حسین اور نامعلوم الاسم خاتون کو گھر سے نکال دیا۔

خیال رہے گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں انیتہ جلیل نے بلوچی فلم انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے یہاں سب سے بڑا مسئلہ شراب پینا ہے، جب ایک آرٹسٹ شراب پی کر لڑکیوں یا خواتین کے درمیان بیٹھتا ہے تو وہ سب کی عزت کو بھول جاتا ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ ہوا۔

انتیجہ جلیل کے خودکشی کے کوشش پر گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہوا جس پر کچھ افراد ان کی حمایت میں بول پڑے جبکہ کئی افراد انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔