افغانستان: غزنی میں حملہ، 25 پولیس اہلکار جانبحق

148

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک اہلکار نے ہی اپنے 25 ساتھیوں کو قتل کردیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغاستان کے صوبے غزنی میں ہونے والے ایک حملے میں 25 پولیس اہلکار مارے گئے۔

پولیس پہ حملہ غزنی کے ضلع قرہ باغ میں ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ خود ایک پولیس اہلکار نے کیا ہے تاہم طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ان کے “مجاہدین”نے پولیس کیمپ پر حملہ کیا اور اہلکاروں کو مارنے کے علاوہ اسلحہ و گاڑیاں بھی اپنے ہمراہ لے گئے ۔

دوسری جانب غزنی کے گورنر ہاوس کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی حملے کے نتیجے میں  25 اہلکار جاں بحق ہوئیں ہیں۔