گوادر اور مشکے میں فوجی آپریشن جاری

181
فائل فوٹو

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر اور مشکے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گوادر کے پہاڑی علاقے ساجی اور گردنواح کے علاقوں میں آج صبح سے پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کیا گیا اس دوران مذکورہ علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز ساجی کے پہاڑوں میں توپ خانے سے گولہ باری کررہے ہیں تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات یا گرفتاریوں کی تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثنا مشکے کے علاقے دراج کور، خراس کور اور جہلگاں کے پہاڑی سلسلوں میں بھی فوجی آپریشن کی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد کو مذکورہ علاقوں میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔

خیال رہے علاقے میں مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث آپریشن کے حوالے سے بروقت تفصیلات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عسکری حکام کی جانب سے فوجی آپریشنوں کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔