کیچ: ڈیتھ اسکواڈ گروہ کے تین افراد قتل

189

تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کوگولیوں مار کر قتل کیا گیا۔

مذکورہ افراد کو گذشتہ دنوں ایک گاڑی سمیت نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ سے بتایا جاتا ہے، تینوں افراد میں سے ایک کی شناخت بلیدہ زعمران کے رہائشی نعمت ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔

دیگر دو افراد کی شناخت صلاالدین ولد عنایت اللہ سکنہ خدابادان اور زہیر ولد بدل خان سکنہ خاران کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تینوں افراد کو قتل کرنے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم ماضی میں ڈیتھ اسکواڈ گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔