پنجگور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر اے

184

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے گوران میں قابض پاکستانی آرمی کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چوکی میں موجود ایک اہلکار ہلاک و دیگر زخمی ہوئے۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ ہماری کاروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہینگے۔