پشین: ٹریفک حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 15 افراد زخمی

181

بلوچستان کے علاقے پشین میں یارو کے قریب مسافر بس کو حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یارو کے قریب مسافر بس موٹرسائیکل سوار کو بچانے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں عبدوالواسع، محمد خان، نصیب اللہ، ملہم خان، جہانگیر خان، پوپک، حاجی سید محمد، عبدالقادر، سید بی بی، حسن بی بی، راحیلہ، زلیخا، کالو خان، نصیب اللہ اور محمد سعید شامل ہیں۔

زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں جہانگیر خان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔