نوکنڈی: گرلز اسکول میں دوسری بار چوری کی واردات

208

ضلع چاغی کے تحصیل نوکنڈی میں دوسری بار چوروں نے گرلز اسکول کا صفایا کردیا۔

نوکنڈی پچیس ہزار نفوس پر مشتمل آبادی ہے جہاں صحت، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سمیت تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے اس حوالے سے علاقہ مکین مختلف اوقات میں حکام بالا سے گزارشیں کرچکے ہیں۔

نوکنڈی میں جہاں اسکولوں کی کمی ہے وہی پر موجودہ اسکولوں میں اساتذہ اور دیگر ضروریات میں کمی پر دشواریوں کا سامنا ہے۔

گذشتہ شب نامعلوم چوروں نے کلی کسٹم کے گرلز مڈل اسکول میں میز، کرسی، چٹائی، جھنڈا بمائے پول اور دیگر سامان چراکر لے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول مین چوکیدار نہ ہونے کے باعث اس سے پہلے بھی چوروں نے اسکول کے تالوں کو توڑ کر سامان چرائے تھے مگر تاحال انتظامیہ نے ان کا سراغ نہیں لگا سکا ہے۔

واقعے کے حوالے سے تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا ہے اور نہ کسی قسم کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔