نوشکی: فائرنگ سے ایک شخص قتل

132

نوشکی کے نواحی علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق ضلع نوشکی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقے کلی بٹو میں آج صبح چھ بجے کے وقت پیش آیا جہاں محمد رمضان ولد حلیم خان نے اپنے بھائی کلیم اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ جائیداد کے تنازعے کے باعث پیش آیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کے گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔