سیندک پروجیکٹ ملازمین کا احتجاج جاری

301

سیندک پروجیکٹ میں کام کرنے والے مقامی لوگوں کو  گذشتہ طویل عرصے سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع چاغی میں سیندک میں واقع سونے چاندی کی کانوں میں کام کرنےوالے تیس سے زائد ملازمین گذشتہ دس دن سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

سیندک پروجیکٹ میں ایک مقامی ملازم کی برطرفی کے خلاف دیگر کام کرنے والوں نے بھی احتجاجا اپنی نوکریاں چھوڑ کر دھرنے پہ بیٹھ گئے ہیں۔

سیندک میں چین کمپنی کام کررہا ہے اور پروجیکٹ میں متعدد بار مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

دھرنے میں موجود شرکاء نے موقف اپنایا کہ مطالبات کی منظوری تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا ۔