بلوچستان کے شہداء آزادی کو سلام پیش کرت ہیں – ایس آر اے

213

تیرہ  نومبر ” یوم شہداء ” کے موقع پر بلوچ وطن، ننگ اور ناموس کے لئے شہید ہونے والے فرزندان بلوچستان کو سندھی قوم کی جانب سے قومی سلام پیش کرتے ہیں ۔

سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے ) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے 13 نومبر یوم شہداء  کے موقع پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی انقلابی اور مزاحمتی تاریخ میں اپنی سرزمین کی حفاظت اور دفاع کرنے والے شہداء وطن کی آزادی کے مشعل راہ ثابت ہوتے ہیں۔ جن کی دی گئی لازوال قربانی کے راستے پر چل کر قومیں نہ صرف اپنی جنگ میں تیزی اور جدت پیدا کرتی ہیں بلکہ قومی آزادی سے ہمکنار بھی ہوتی ہیں۔

ایس آر اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ شہید ميرمحراب خان سے لیکر شہید جنرل استاد اسلم بلوچ تک ہزاروں شہداء بلوچستان کی جہد آزادی کی آخری فتح کا نشان بن کر ثابت ہونگیں اور اب وہ وقت دور نہیں کہ بلوچ قوم اپنی طویل جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت اپنی آزادی کی عظیم منزل کوحاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) اس موقع پر سندھی قوم کی جانب سے ایک برادر اور اتحادی قوم کی حیثیت سے بلوچستان کی قومی آزادی کے تمام شہداء کوقومی اور انقلابی سلام پیش کرتی ہے۔