ادارے یونیورسٹی اسکینڈل حوالے بے حس ہوچکے ہیں – کریم بلوچ

151

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر کریم بلوج نے اپنے جاری کردہ پیان میں کہا ہے جامعہ بلوچستان میں سکینڈل اور کرپشن چھپانے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

جامعہ بلوچستان میں اسکینڈل کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف طلبا تنظیموں کا آواز بلند کرنے پر طلباء تنظیموں کیلئے یونیورسٹی کے دروازے بند کرنا قابل مذمت ہے جبکہ طلباء کا موقف ادارے میں جاری سکینڈل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیا جائے اور ادارے میں جاری کرپشن کے خاتمے کے لئے طلباء کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہے مگر تاہم تمام ادارے یونیورسٹی اسکینڈل کے حوالے سے مکمل طور پر بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے موجودہ نگران وائس چانسلر بھی سابقہ وی سی کے پالیسیوں پر گامزن ہے موجودہ یونیورسٹی انتظامیہ اسکینڈل کی تحقیقات کے بجائے وی آئی پیز کو مدعو کرکے تقریب کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ اسکینڈل کے خلاف احتجاج کو کسی طرح زائل کیا جا سکے اور یہ تاثر پیش کی جائے جیسے کہ یونیورسٹی میں کچھ ہوا ہی نہیں مگر سکینڈل کے حوالے سے حکام بالا کی خاموشی حالات کو مزید پراسرار کر رہی ہے۔

کریم بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن واضح واشگاف الفاظ میں حکام بالا واختیارداروں کو کہنا چاہتا ہے اگر یونیورسٹی سکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ترقی پسند طلباء کے ساتھ مل کے سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔