کیچ آپریشن میں شریک فورسز پر حملہ کیا – بی آر اے

163

کولواہ بدرنگ میں ہونے والے حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک کیئے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کل شام ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ بدرنگ میں فورسز کے بڑے قافلے کو اس وقت خودکار اسلحہ سے نشانہ بنایا جب وہ سول آبادیوں پر آپریشن کے بعد ہوشاپ کیمپ جارہا تھا اس حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوگئے، فورسز کیلئے فضائی مدد کو پہنچنے سے پہلے ہمارے سرمچار باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ریاست بلوچ سرمچاروں سے شکست کھانے کے بعد اپنی روش کو برقرار رکھتے ہوئے مسلسل سیول آبادیوں کے خلاف آپریشنوں میں مصروف ہیں جہاں عام بلوچ فرزندوں کی گرفتاریوں کے ساتھ فورسز اہلکار خواتین و بچوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگے۔