کوہلو میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- یو بی اے

118

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے  کہا کہ گذشتہ روز صبح چھ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقہ چپی کچ کے مقام میں فورسز کے اہلکاروں کے گشتی دستے کو نشانہ بنایا

ترجمان نے کہا کہ حملے میں دو اہلکار موقعے پہ ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی کے حصول تک جاری رئیں گے ۔