کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے ٹاگٹ کلر کو گرفتار کرلیا – سی ٹی ڈی کا دعویٰ

151
File Photo

مذکورہ شخص کی گرفتاری پر 5 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائی سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر مشرقی بائی پاس پر کی گئی جس میں کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا بلوچستان حکومت نے مذکورہ شخص کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

تاہم سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے مذکورہ شخص کے شناخت کے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔