کوئٹہ/حب: حادثات میں بچہ جانبحق، 9 افراد زخمی

115

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور حب میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں بچہ جانبحق اور دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں مکان کی چت گرنے سے ایک بچہ جانبحق اور دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا صنعتی شہر حب میں ڈام میں آڈی کے مقام پر کشتی میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے چار ماہیگیر زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طور پر رولر ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کیا گیا۔