کاہان میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

122

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے کاہان اور سیاہ گری کے درمیان کوٹھڑی کے مقام پر پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

جیئند بلوچ نے کہا آزاد وطن اور ایک آزاد سماج کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔