ڈیرہ مراد جمالی/ پشین: فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل

151

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور پشین میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ رضا علی عمرانی میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا؎۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ رضا علی عمرانی میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالغفار رند کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

دریں اثناء گذشتہ شب ضلع پشین کے علاقے تحصیل حرمزئی میں دو بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک بھائی راحت اللہ نے فائرنگ کرکے دوسرے بھائی محکم کو قتل کردیا۔

لیویز حکام نے لاش سول ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے۔