ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس گاڑی پہ حملہ، 3 اہلکار زخمی

207

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار زخمی۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری و پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد یعقوب کا کلاچی کے گاوں ہتھالہ میں جلسہ تھا، پولیس وین جلسے کی سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کلاچی جا رہی تھی کہ ہتھالہ کے قریب پولیس وین پر دھماکہ ہو گیا جس کے باعث 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس و سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔