پیرس: پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 اہلکار ہلاک

151
File Photo

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چاقو سے لیس شخص نے پولیس ہیڈکوارٹر میں پولیس افسران پر حملہ کیا جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

حملہ آور کا تعلق پولیس کے انتظامی امور کے اسٹاف سے بتایا جا رہا ہے جبکہ حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

حملے کے بعد نزدیکی میٹرواسٹیشن کو بند کر دیا گیا اور حملے کے وجہ جاننے کیلئے کی جارہی ہیں۔

پیرس کی پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں البتہ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی حملہ 45 برس کے قریب تھی اور وہ 20 سال سے پولیس فورس کے انتظامی عہدے پر فرائض انجام دے رہا تھا۔

فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکرون نے متاثرہ پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور حملے کی مذمت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی فرانس بھر میں پولیس اہلکاروں نے افسران کیخلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کیخلاف ہڑتال کی تھی۔