مند حملے میں فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک کیے – بلوچستان لبریشن فرنٹ

236

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ منگل کی صبح سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے اپسار میں فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اسی وقت اپسار کیمپ اور مورچہ پر راکٹوں اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس سے چار اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔