ملک میں جمہوریت کے نام پر سول مارشل لاء نافذ ہے – نیشنل پارٹی

184
فائل فوٹو

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے نام پر عملا سول مارشل لاء نافذ ہے اور بلوچستان میں برائے راست وفاق کی حکومت ہے وزیراعلی اور کابینہ ربڑ اسٹمپ ہیں تمام اختیارات چیف سکریٹری کے پاس ہیں عمران کی حکومت کمزور بیساکھیوں پر ہے جو ہر مرحلے پر بلیک میلنگ میں لگے ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلیکسی یونٹ حب تحصیل کے کارکنوں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں مرکزی نائب صدر رجب علی رند،مرکزی کمیٹی کے رکن نظام رند،خورشید، روشن خان ، کے بی بلوچ ،امین بلوچ اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ سلیکٹیڈ حکومت کی تابوت کو آخری جھٹکا اسلام آباد میں لگنے والا ہے جس دن پوری قوت کے ساتھ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑے ہو گئے عمران حکومت کی چھٹی ہوجائے گی، حکومت کو یہ اب سمجھ میں اچھی طرح آگئی ہے کہ آذادی مارچ کے شرکاء تین ہزار کلومیٹر اسلام آباد پکنک منانے نہیں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بلوچستان کے قوم پرست پہلی بار جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے برخلاف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ نیشنل پارٹی کو فعال و متحرک کرنے کی ضرورت ہے کارکن فعال رابطوں کا ایک موثر حکمت عملی تشکیل دیں۔