لورالائی میں زلزلہ

163

 درمیانے درجے کے زلزلے سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

 ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں 3.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 95 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر آگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔