عالمی قوتیں انسانی جانوں کو اپنے مفادات کے لئے بطور خام مال استعمال کرتے ہیں- بی این ایل

112

بلوچ نیشنل لیگ (بی این ایل) کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی قوم کا اپنے قوت بازو پر یقین اور جہد مسلسل ہی وہ واحد راستہ ہے جو اپنے سر زمیں سے سچی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس جدید دنیا میں کرد قوم کی جہد دنیا کے مفتوحہ اقوام کے لیے مشعل راہ ہے، اور ان کی جہد نے عالمی قوتوں کا حقیقی اصل چہرے بھی  بے نقاب کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار عالمی قوتیں انسانوں کی زندگیوں کو خام مال کی طرح ایندھن کے طور پر اپنے مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں اب یہ مظلوم اقوام پر منحصر ہے کہ وہ قومی یکجہتی سے عالمی سامراجیت کا مقابلہ کریں ۔

 ترجمان نے کہا کہ آج عالمی قوتوں کا چہرہ کرد قوم نے بے نقاب کردیا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں صرف تیل کے فوائد حاصل کرنے کی خاطر کس حد تک انسانی اقدار کو پامال کرتے ہیں اور ظاہری طور پر اپنے آپ کو انسانیت کا علم بردار کہتے نہیں تھکتے ۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ  بلوچ نیشنل لیگ منظم اور جامع انداز میں کرد اقوام سمیت  جہد آزادی کے لیئے برسر پیکار تمام مظلوم  اقوام کو منظم انداز میں آواز بلند کرنے کی دعوت دیتی ہے اور عالمی قوتوں کی کردوں کے ساتھ اپنائے پالیسی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔