زیارت: آزادی مارچ کے شرکاء اور فورسز میں تصادم، لیویز کی فائرنگ

307
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے دکی نانا صاحب میں زیارت کے علاقے میں جمعیت علماء السام (ف) اور اپوزیشن اتحادیوں کے قافلے کے شرکاء کو روکنے کی کوشش کے دوران لیویز فورس اور قافلے کے شرکاء کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق لیویز نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی تاہم بعد ازاں قافلے کے شرکاء نے لیویز چین کو ہٹاتے ہوئے آگے نکل گئے۔

دریں اثناء بلوچستان سے آزادی مارچ کا قافلہ رات کنگری میں قیام کے بعد دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔ آزادی مارچ قافلے کے شرکا نے موسیٰ خیل کے علاقے کنگری میں قیام کیا جہاں رات گزارنے کے بعد قافلہ صبح دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

قافلے کے شرکا موسیٰ خیل، فورٹ منرو، ڈی جی خان سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچیں گے۔قافلے کے شرکا کے لئے مختلف مقامات پر لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

قافلے کی قیادت صوبائی امیر جے یو آئی مولانا عبدالواسع کر رہے ہیں جبکہ قافلہ 31اکتوبر کو اسلام آباد اپنی منزل پہنچے گا۔