خیبرپختونخواہ : دو گروپوں میں تصادم ، 11 افراد ہلاک

83

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں اب تک 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق اشتہاری انعام مروت اور بیٹنی گروپ کے مابین ہونے والے مسلح تصادم میں انعام مروت گروپ کے 3 اشتہاری اور بیٹنی قبیلے کے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 4 افراد نے اسپتال میں دم توڑا۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوچکی ہے جبکہ اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔