خاتون جیل وارڈن کی قتل ، کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک

131

گذشتہ روز گڈانی جیل میں خاتون روسی قیدیوں نے جیل وارڈن کو تشدد کے بعد قتل کردیا تھا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز گڈانی کے مرکزی جیل میں روسی خاتون قیدیوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد قتل ہونے والے جیل وارڈن زویا کے لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کرکے دھرنا دیا ہے۔

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ انھیں انصاف فراہم کیا جائے اور جیل میں قید قاتلوں کو سزا دی جائے ۔

واضح رہے کہ سینٹرل جیل گڈانی میں لیڈی جیل وارڈن زویا کو تین روسی خواتین قیدیوں نے قتل کردیا تھا ۔

گڈانی پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ جیل میں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار روسی خواتین قیدیوں نے جیل وارڈن کوتلخ کلامی اور تکرار کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گلے میں رسی ڈال کر مبینہ طور پر قتل کردیا۔

جیل وارڈن زویا گڈانی کی رہائشی تھی اور اس کی عمر 23 سال تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا تھا۔