خضدار: ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 37 زخمی

172

کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پرجیوا کراس کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، چار افراد جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت چونتیس افراد  زخمی۔

حادثہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی وین (ڈوم) اور سوراب سے خضدار آنے والی مسافر وین کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔

مقامی لیویز نے لاشیں اور زخمیوں کو لیویز، ایدھی اور پرائیویٹ گاڑیوں میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے موقعے پر پہنچ کر ٹیچنگ اسپتال خضدارمیں ایمر جنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو طلب کیا جبکہ انجمن تاجران الغنی ٹرسٹ سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے رضا کار بھی ہسپتال پہنچ کر رضاکارانہ خدمات انجام دئیے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیر احمد آخوند نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک چار افراد کی لاشیں اور چونتیس سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔