خضدار میں ٹریفک حادثہ، دو خواتین جانبحق

283

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق خضدار کے تحصیل وڈھ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو خواتین جانبحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئیں ہیں ۔

حادثہ مزدا ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

مقامی انتظامیہ نے جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کوئٹہ کراچی شاہراہ پہ آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک سڑکوں کی خستہ حالی بھی بتایا جاتا ہے۔