جامعہ بلوچستان وائس چانسلر کو فوری گرفتار کیا جائے – بی ایس او پجار

138

بی ایس او پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے جامعہ بلوچستان  کے اسیکنڈل میں ملوث  افراد کی تاحال عدم گرفتاری اور معطلی بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور ملازمین کو اس بات کا ڈر ہے کہ وائس چانسلر کو بچانے کی  سازش کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا گذشتہ ہفتے جی ایس او کے چیئرمین رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا ، معطلی کے بعد وہ تواتر کے ساتھ یونیورسٹی کے اندر گھوم رہا ہے حالانکہ اسے اسی وقت گرفتار ہونا چایئے تھا مگر افسوس پارلیمانی کمیٹی اب تک اپنا چئیرمین منتخب نہ کرسکا اور آپسی چپقلش میں مبتلا ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی اور گورنر بلوچستان کی خاموشی چہ معنی داریت،  ہم یہی خیال  کرتے ہیں کہ وائس چانسلر اور اس کی لابی کو بڑے قوتوں کی آشیرباد حاصل ہے یہ اسکینڈل وائس چانسلر کے اپنے ہاتھوں کے نیچے ہورہا تھا، انہیں وائس چانسلر کی سرپرستی حاصل تھی۔

انہوں نے کہا اس اسکینڈل کے خلاف احتجاج کرنے والے بہت سے طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کی جانوں کو خطرہ لائق ہے اصل ملزمان کو بچانے کی خاطر ہر طریقے کے حربے اسعتمال کئے جارئے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہمارا مطالبہ ہے وی سی کو فوری طور پر گرفتار کیا اور اصل ملزمان کو بے نقاب کیا جائیں۔۔