تربت: پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی تنظیمی امور پر نشست

155

بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین کا تںظیمی امور پر ایک اہم جوابدہ نشست آج گورنمنٹ عطاشاد ڈگری کالج تربت میں منعقد ہوا۔ جس کا اہتمام ایسوسی ایشن کے ڈگری کالج تربت یونٹ کے صدر شعیب شاداب نے کیا تھا۔

اس موقع پر بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی کے مرکزی قائد پروفیسر آغا زاہد صاحب نے اہم تنظیمی امور اور ایسوسی ایشن کی کاردگی پر روشنی ڈالی اور موجودہ تنظیمی سرگرمیوں کا ماضی کی تںطیمی سرگرمیوں کے ساتھ سائنسی اور منطقی بنیادوں پر نہایت گہرائی سے موازنہ کیا اور اساتذہ کے دلوں میں جنم لینے والے بہت سے اہم غلط فہمیوں کا ازالہ کیا۔

نشست کے آخر میں ایک بحث و مناظرہ کا سلسلہ بھی قائم ہوا جس میں پروفیسر آغا زاہد نے تمام سوالات کے تسلـی بخش جوابات دیتے ہوئے کئی اہم اور پیچیدہ مسائل کے مستقل حل کی جانب روشنی ڈالی اور ایک عرصے سے پیدا ہونے والی بے چینیوں کا ازالہ کیا جن سے کالج اساتذہ کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بعدازاں میں اسی نوعیت کی ایک نشست گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں بھی منعقد ہوئی۔