افغانستان : ہلمند میں کشتی الٹنے سے دس افراد ڈوب کر جانبحق

369

کشتی الٹنے سے دس افراد ڈوب کر جانبحق ہوئیں ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع کجکی میں کشتی الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت دس افراد ڈوب کر جانبحق ہوگئے ہیں ۔

کشتی ضلع کجکی کے علاقے رودی میں دریائے ہلمند پار کرتے ہوئے الٹ گئی ۔

ڈوبنے والے افراد میں نو کی لاشوں کو نکال دیا گیا جبکہ ایک خاتون تاحال لاپتہ ہے۔

کشتی الٹنے کے بعد کجکی ڈیم سے پانی کو بند کردیا گیا جس کے سبب صوبہ کندھار اور ہلمند میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ۔