کوئٹہ میں بم دھماکے، ایک شخص جانبحق، 9 زخمی

178

پہلا دھماکہ پولیس کی گاڑی پر ہوا جبکہ زخمیوں میں ایس ایچ او اور دو صحافی شامل ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں نو سے زائد سے افراد زخمی جبکہ ایک شخص جانبحق ہوا ہے۔

دونوں دھماکے خیزی چوک پر ہوئیں جہاں پہلے دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا بعد ازاں ریسکیو ٹیموں اور صحافیوں کے پہنچنے پر دوسرا دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں چھیپا ریسکیو ٹیم کا کلرک محمد نعیم جانبحق جبکہ ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سمیت نو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں نجی ٹی وی کا کیمرہ مین اور رپورٹر بھی شامل ہے۔