کوئٹہ: مزید چار لاوارث لاشوں کو دفنا دیا گیا

248
File Photo

نوشکی اور گوادر سے ملنے والی لاشوں کو بھی گذشتہ دنوں بغیر شناخت کے دفنا دیا گیا تھا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں چار لاوارث قرار دیے جانے والے لاشوں کو دشت کے مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لائے گئے چار افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے دشت قبرستان لے جاکر دفنا دیا گیا۔ مذکورہ افراد کی لاشیں قابل شناخت نہیں ہونے کے باعث لاوارث قرار دیے گئے۔

یاد رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بلوچستان میں ملنے والی لاشوں کو لاوارث قرار دیکر دفنا دیا گیا ہو اس سے قبل بھی رواں سال کے اوائل میں دس افراد کی لاشیں لاوارث قرار دیکر اسی قبرستان میں دفنا دیے گئے تھے۔

اسی طرح رواں سال اگست اور ستمبر کے مہینوں میں نوشکی اور گوادر سے دو افراد کی مسخ لاشیں ملی جن کو انتظامیہ نے ناقابل شناخت قرار دیکر اسی مقام پر دفنا دیا۔

اسی حوالے سے مزید پڑھیں: لاوارث لاش – دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ

بلوچستان سے ملنے والی لاشوں کو بغیر شناخت یا اس حوالے سے ڈی این اے اور دیگر سہولیات کو بروئے کار نہیں لانے کے خلاف انسانی حقوق کے مقامی تنظیمیں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں تشویش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موثر طریقہ کار وضح نہیں کیا جاسکا ہے۔