کوئٹہ: آئل ٹینکر اور ویگن میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

87

کوئٹہ میں آئل ٹینکر اور ویگن میں تصادم، تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کے علاقے ونا خان تھانہ چوک کے حدود میں آئل ٹینکر اور ویگن میں تصادم ہوا۔

تصادم کے نتیجے میں ویگن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ رات گئے تک فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف رہی۔