کوئٹہ:کلی قمبرانی میں پانی کی پائپ لائن 10 سال سے غیر فعال، علاقہ قلت آب کا شکار

186
File Photo

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی قمبرانی میں واسا کی پائپ لائنیں 10 سال سے غیر فعال، پانی کی قلت کے سبب علاقہ مکین پریشانی سے دوچار ہیں۔

کوئٹہ کا علاقہ سریاب روڈ کلی قمبرانی میں آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے محکمہ واسا کی جانب سے دس سال قبل پائپ لائن بچھائی گئی تھی لیکن انتظامی غفلت کی وجہ سے منصوبہ آج تک غیر فعال ہے۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پانی کے حصول کیلئے ان کا انحصار ایک ٹیوب ویل پر ہے جہاں ان کے اہلخانہ کپڑے دھوتے ہیں اور مجبوری میں بچوں کو بھی نہلاتے ہیں۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے سریاب کو مستونگ کی تحصیل میں لگے نو ٹیوب ویلوں پر مشتمل واٹر پراجیکٹ سے منسلک کیا جائے گا، ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دوکروڑ یومیہ پانی کی قلت کا سامنا ہے، قلت دور کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

تاہم ای ڈی کی جانب سے یہ نہیں کہا گیا کہ یہ مسئلہ کب تک حل کیا جائے گا اور اس وقت علاقہ مکینوں کوپانی کے کونسے متبادل سہولیات فراہم کیے جارہے ہیں۔