پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

116

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے –

فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت جعفر ولد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو ایرانی ڈیزل کا کاروبار کرتا تھا-

یاد رہے یہ پہلا واقع نہیں، ایک عشرے سے بلوچستان میں فورسز کے ہاتھ گرفتاری بعد لاپتہ کرنے کے سلسلہ جاری ہے اور اب تک درجنوں سیاسی و عام افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ کردیئے گئے ہیں –

لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے اب تک 40 ہزار سے زائد افراد کو لاپتہ کردیا گیا ہے جن میں کئی افراد کی بعد میں تشددزدہ حالت میں لاشیں برامد ہوئی ہیں –