واشک: ڈیتھ اسکواڈ گروہ کے ہاتھوں ایک شخص قتل

183

بلوچستان کے ضلع واشک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واشک کے علاقے راگے گرائی میں نامعلوم مسلح افراد نے میر محمد علی سکنہ راگے گرائی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو پاکستانی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ گروہ کے اہلکاروں نے قتل کیا ہے تاہم قتل کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے قائم کردہ مسلح گروہ سرگرم ہے جنہیں ڈیتھ اسکواڈ کے نام پکارا جاتا ہے جبکہ بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کا دعویٰ کہ مذکورہ مسلح گروہوں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی پشت پناہی کی بناء پر مختلف جرائم میں بھی ملوث ہیں۔

گذشتہ روز وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما ماما قدیر بلوچ کا اپنے بیان میں اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈیتھ اسکواڈ گروپ وہ سب کررہے تھے یا کررہے ہیں جو ان سے ریاستی مسلح قوتوں نے کروایا اور آج وہ آج انجان بنے بیٹھے ہیں۔