مشکے: مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری

324
فائل فوٹو

گذشتہ تین دن سے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشکے کے مختلف علاقوں کیلتر، زوارُک،نوانو گجلی اور کندڑی میں گذشتہ تین دن سے آپریشن جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مشکے پروار کے آرمی کیمپ سے دو جنگی ہیلی کاپٹر وقفے وقفے سے مختلف علاقوں کی جانب پرواز کرتے ہیں۔

ایک اور عینی شاہد کے مطابق پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ۔

واضح رہے کہ وادی مشکے کا شمار بلوچستان کے شورش زدہ علاقوں میں ہوتا ہے جہاں آئے روز پاکستانی فورسز پر حملے بھی ہوتے رہتے ہیں ۔

فورسز پر مسلح افراد کے حملوں کے بعد اکثر اوقات پاکستانی فورسز عام آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں عام شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ کئی افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں اور ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ علاقے سے نقل مکانی بھی کرچکے ہیں۔