مشکے : لاپتہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

207

مشکے کے علاقے گزی سے بیس دن قبل پاکستانی فورسز نے  ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا ۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کے بلوچستان کے شورش زدہ علاقے مشکے سے بیس دن قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حمل ولد مراد کو اغواء کیا تھا۔

علاقائی زرائع کے مطابق حمل کی لاش کو گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے لواحقین کو دکھانے کے بعد خود ہی دفن کیا ۔

لواحقین کے مطابق حمل کی لاش پر تشدد کے متعدد نشانات تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکا ہے ، آئے روز مختلف علاقوں سے لوگوں کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار گرفتار کرکے لاپتہ کردیتے ہیں اور ان ہی لاپتہ افراد میں سے ہزاروں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہے ۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے  ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی قیادت میں پرامن احتجاج جاری ہے ۔