مستونگ/ڈیرہ مراد جمالی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جانبحق، احتجاجاً شاہراہ بند

74

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں دو افراد جانبحق اور دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ مشتعل افراد نے احتجاج کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو مستونگ میں بند آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں مرکزی شاہراہ پر چوتو کے مقام پر مسافر بس نے رکشے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

حادثے کے بعد مشتعل مظاہرین نے شاہراہ کو بند کردیا تاہم بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال مرکزی شاہراہ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے بعد ایک شخص عبدالنبی موقعے پر جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔