مستونگ میں سکول وین کو حادثہ، طالبہ جانبحق، 8 زخمی

267

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکول وین اور مسافر ویگن کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جانبحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی شاہراہ پر نواب غوث بخش ہسپتال کے قریب مستونگ سے کھڈکوچہ جانیوالے طالبات کی سکول وین اور مخالف سمت قلات سے کوئٹہ آنے والے مسافر ویگن کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ موقع پر جاں بحق جبکہ طالبات سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے لیے نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔