قلات سلنڈر دھماکے میں زخمی ایک اور خاتون چل بسی

111

حادثے میں جانبحق خواتین کی تعداد چار ہوگئی۔

ضلع قلات میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون چل بسی، جس کے بعد جانبحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔

گذشتہ ہفتے قلات کے سبزی منڈی میں مسجد کے احاطے میں واقع مولوی عبدالغفار کے گھر میں پیش آنے والے حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے چار خواتین کوئٹہ میں دوران علاج جانبحق ہوئے، حادثے میں بری طرح جھلس کر زخمی ہونے والے تین خواتین جن میں زوجہ عبدالفغار، ان کی بیٹی اور بہو گذشتہ روز جبکہ آج ان کی ایک اور بیٹی جانبحق ہوئی ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے کئی اضلاع میں اس نوعیت کے حادثات کی صورت میں ہسپتالوں میں برن وارڈ نہیں ہونے کے باعث مریضوں کا علاج بروقت نہیں ہوتا ہے۔

گذشتہ سال ضلع تربت میں ایک شادی کی تقریب اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دس کے قریب افراد جانبحق ہوگئے تھے جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔