فرانس : افغانی باشندے کے چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک 9 زخمی

195

فرانس کے وسطی شہر لیون میں فیلوربان کےمقام پر چاقو سےمسلح ایک شخص کے حملے میں کم سے کم 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

میڈیا زرائع کے  مطابق حملہ آور افغانی پناہ گزین بتایا جاتا ہے جس کی عمر 33 سال ہے۔

فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آور کوحراست میں لے لیا ہے جب کہ ایک دوسرے مشتبہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے،جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کے عملے سمیت 50 کے قریب افراد موجود تھے۔

تشدد کا یہ واقعہ فرانس کےمقامی وقت کے مطابق 16:30 پرفیلوربان میٹرو بس کے ایک اسٹیشن پر پیش آیا۔

اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کی گئی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

عدالتی حکام کی طرف سے اس حوالے سے مزید کارروائی کے رابطے پرکوئی جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی حملے کی وجوہات کا علم ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں لیون شہر میں ایک بیکری کے سامنے بم حملے کے نتیجے میں کم سے کم 14 فراد معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگز